سیلفی کے جنون نے 2 نوجوانوں کی جان لے لی

 سیلفی کے جنون نے 2 نوجوانوں کی جان لے لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں سیلفی کے جنون نے 2 نوجوانوں کی جان لے لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 4 دوست پکنک منانے کیلئے رام گڑھ قلعے میں گئے تھے جہاں 2 دوست 28 سالہ دنیش اور 22 سالہ پنٹو قلعے کی دیوار پر چڑھ کر سیلفی لینے لگے۔ اسی دوران ان کا توازن بگڑا اور وہ تقریباً 400 فٹ گہری کھائی میں جاگرے۔اتنی اونچائی سے گرنے کی وجہ سے دونوں جوانوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی جن کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں۔

یاد رہے دنیا بھرمیں سماجی روابط کی ویب سائٹس اور ویڈیو شیئرنگ ایپس نئی نسل اور شہرت کے دلدادہ افراد کی من پسند مصروفیت بن چکی ہیں  مگر کئی لوگوں پر اس کے استعمال کی زیادتی کے الزامات بھی عائد ہوتے رہتے ہیں۔لوگ عام سماجی رابطوں کے بجائے سوشل میڈیا رابطو ں کو ترجیح دیتے نظر آتے ہیں۔ سوشل میڈیا سماج پر مثبت اثر ڈال رہا ہے، ٹک ٹاک سو شل میڈیا ایپس میں اپنے بہت زیادہ استعمال کی بدولت لوگوں کی گفتگو کا موضوع اور مصروفیت کا سبب بھی ہے اور آئے روز ٹک ٹاک سٹارز کے حوالے سے عجیب عجیب خبریں سننے میں آتی رہتی ہیں لیکن اس بار ٹک ٹک نے ایک قیدی کی زندگی بدل کر رکھ دی ہے۔

 امریکی ریاست کیلیفورنیا کی جیل میں بند ایک قیدی نے سوشل میڈیا ایک ایسا کام شروع کر دیا ہے کہ دنیا بھر میں اس کی دھوم مچ گئی اور جیل میں قید کاٹتے ہوئے ہی اس قیدی کی زندگی بدل گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس 31سالہ قیدی کا نام جیرون کومب ہے جو قتل اور اقدام قتل جیسے سنگین جرائم میں 70سال قید کی سزا کاٹ رہا ہے۔ اب تک وہ 18سال قید کاٹ چکا ہے۔ اس نے اب ٹک ٹاک پر اپنا ایک ’ککنگ شو‘ ( Cooking Show)شروع کر دیا ہے جس پر وہ مختلف کھانے بنانے کے طریقے لوگوں کو سکھاتا ہے اور اس کی ٹک ٹاک پر مقبولیت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer