ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹریفک اور ڈوبنے کے حادثات، 492 افراد جاں بحق

ٹریفک اور ڈوبنے کے حادثات، 492 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مسلم ٹاؤن (عابد چودھری) ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا ہے کہ سروس نے پنجاب بھر میں 89701 ریسکیو آپریشنز کے دوران 146745 ایمرجنسی متاثرین کو اوسط رسپانس ٹائم 7 منٹ برقرار رکھتے ہوئے سروسز فراہم کیں۔

 انہوں نے کہا کہ پنجاب بھرمیں ٹریفک حادثات اور ڈوبنے کی ایمرجنسیز میں 492 افراد جان کی بازی ہار گئے جن میں سے 349 افراد کی اموات ٹریفک حادثات میں ہوئیں جبکہ 143 افراد ڈوب کر زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب ایمرجنسی سروس کی ماہانہ کارکردگی جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، جس میں تمام شعبہ جات کے سربراہان بھی شریک تھے۔

 اس موقع پر ڈی جی ریسکیو پنجاب کو آگاہ کیا گیا کہ ایمرجنسی اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو سروس نے ماہ اگست کے دوران 27919 ٹریفک حادثات، 44980 میڈیکل ایمرجنسیز، 1023 آتشزدگی کے واقعات، 3063 جرائم، 254 ڈوبنے کے واقعات، 140 عمارتیں گرنے، 9 سلنڈر پھٹنے/ دھماکے اور 12313 متفرق ایمرجنسیز پر  رسپانڈ کیا۔

 ایمرجنسی اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ آتشزدگی کے بیشتر واقعات بڑے شہروں میں رونما ہوئے جن میں لاہور میں 303، فیصل آباد میں 90، راولپنڈی میں 83، ملتان میں 75، گوجرانوالہ میں 51،بہاولپور میں 30، سیالکوٹ میں 34، شیخوپورہ میں 25 اور ساہیوال میں 24 آگ لگنے کے واقعات پیش آئے۔

 اسی طرح لاہور میں 5650، فیصل آباد میں 2522، ملتان میں 2171، گوجرانوالہ میں 1587، بہاولپور میں 1059، ساہیوال میں 953، راولپنڈی میں 937، شیخوپورہ میں 894 اور قصور میں 871 ٹریفک حادثات رونما ہوئے۔

اجلاس کے شرکاء سے خطاب کر تے ہوئے ڈاکٹر ڑضوان نصیر نے روڈ ٹریفک حادثات اور ڈوبنے کی ایمرجنسیز میں 492 قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر تشویش کا اظہار کیا۔

 انہوں نے کہا کہ روڈ سیفٹی کے ضروری اقدامات اور روڈ سیفٹی قوانین پر عمل پیرا ہو کر روڈ ٹریفک حادثات کو بڑی حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔ 

انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو ندی نالوں، نہروں، دریاؤں اور دیگر نہانے کے ممکنہ خطرناک مقامات پر جانے کی اجازت ہرگز نہ دیں تاکہ انہیں ڈوبنے کے حادثات سے محفوظ رکھا جا سکے۔

Sughra Afzal

Content Writer