100 سالہ برگد کا درخت ہائیکورٹ کی تاریخ کا حصہ بن گیا

100 سالہ برگد کا درخت ہائیکورٹ کی تاریخ کا حصہ بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: عدالتی احاطے میں ہزاروں واقعات کے عینی شاہد قدیم درخت کوزیر تعمیر ایڈمن بلاک کا حصہ نہ بنانے کا فیصلہ، تعمیراتی عملے نے درخت کاٹنے کی بجائے صرف کانٹ چھانٹ سے ہی کام چلا لیا۔

تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ کا احاطہ میں اس وقت سات برگد کے درخت ہیں، جن پر باقاعدہ ان پر نمبرنگ کی گئی ہے، ان برگد کی درختوں کی درست عمر کے بارے میں شائد کوئی نہ جانتا ہو، عمر رسیدہ وکلاء کا کہنا ہے کہ ان برگد کے درختوں کی عمریں سو سال سے زیادہ ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں اس وقت 8 منزلہ نیو ایڈمن بلاک کی تعمیر کے لئے کھدائی کا کام جاری ہے، اسی احاطے میں سو سالہ تاریخی اہمیت کا حامل برگد کا درخت بھی آچکا ہے جسے کاٹنے کی بجائے اسے محفوظ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ عبدالرحمان ایڈوکیٹ سمیت دیگر وکلاء نے قدیم تاریخی اہمیت کے حامل برگد کے درخت کو بچانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کے تحفظ اور ہائیکورٹ کی ثقافتی ورثے کے لئے درخت کو بچانا اچھا فیصلہ ہے۔

وکلاء اور سائلین نے ہائیکورٹ کے احاطے میں قدیم تاریخی برگد کے بچانے جانب سے برگد کے درخت جانے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer