(علی رامے)وفاقی حکومت نے قرض کے حصول کیلئے نئی گائیڈ لائن جاری کردی، سرکاری یونیورسٹیوں کو غیر ملکی معاہدوں سے روک دیا گیا۔
اعلیٰ تعلیمی اداروں پر ایک اور قدغن،وفاقی حکومت نے قرض کے حصول کیلئے نئی گائیڈ لائن جاری کرتے ہوئے سرکاری یونیورسٹیز کو غیر ملکی بینکوں سے قرضوں کے حصول کیلئے براہ راست معاہدوں سے روک دیا۔ تمام صوبائی حکومتوں کے بعد اب سرکاری تعلیمی ادارے براہ راست کسی سے معاہدہ نہیں کریں گے۔ وفاقی پلاننگ کمیشن نے صوبائی حکومتوں اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کو ہدایات جاری کردیں، اب کسی غیرملکی بینک سے معاہدے کیلئے پہلے وفاقی حکومت سے رابطہ ضروری ہو گا۔
نئی گائیڈ لائن کے مطابق وفاقی حکومت کسی بھی قرض اور گرانٹ کیلئے خود متعلقہ بینک یا ڈونر سے معاہدہ کریگی، صوبائی حکومتوں کے بعد سرکاری تعلیمی ادارے کسی سے براہ راست معاہدہ نہیں کرینگے، پنجاب حکومت کسی غیرملکی بینک یا ڈونرز سے قرض کیلئے وفاق سے منظوری لے گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل صوبائی حکومت کیلئے براہ راست معاہدوں سے متعلق نیا قانون بنایا گیا تھا۔