سکھ لڑکی کی شادی کے معاملے پر کمیٹی تشکیل

سکھ لڑکی کی شادی کے معاملے پر کمیٹی تشکیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) وزیر اعلیٰ  پنجاب سردار عثمان بزدار نے ننکانہ صاحب میں سکھ کمیونٹی کی لڑکی کی شادی کے معاملہ پر صوبائی وزیر قانون کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی۔

ایوان وزیر اعلیٰ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی وزیر قانون و سوشل ویلفیئر راجہ بشارت کمیٹی کے سربراہ مقرر کیے گئے ہیں جبکہ دیگر ارکان میں صوبائی وزیر اوقاف، صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور، بشپ آف لاہور، کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر میمپال سنگھ، صدر ہندو کونسل آف پاکستان منور چاند، ایم پی اے مسرت جمشید چیمہ اور ایم پی اے محمد عاطف شامل ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ کمیٹی ان محرکات کا تعین کرے گی جو ننکانہ صاحب کے اس واقعہ کا سبب بنے اور مسئلہ کا حل تجویز کرے گی جبکہ کمیٹی بین المذاہب تعلقات کا جائزہ لے کر مستقبل میں ایسے ناخوشگوار واقعات کے تدارک کیلئےاقدامات بھی تجویز کرے گی

 اس طرح کمیٹی صوبہ میں مقیم اقلیتوں کے اندر احساس تحفظ مستحکم کرنے کیلئےاقدامات تجویز کرے گی، کمیٹی مستقبل میں اس طرح کے واقعات کے دیر پا حل کیلئے میکانزم بھی تجویز کرے گی۔

Shazia Bashir

Content Writer