ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نان سیلری بجٹ کرپشن کامعاملہ ،سکول سربراہان کےخلاف کارروائی کا فیصلہ

نان سیلری بجٹ کرپشن کامعاملہ ،سکول سربراہان کےخلاف کارروائی کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:سکولوں کیلئے جاری اربوں روپے کے نان سیلری بجٹ میں بڑے پیمانے پر کرپشن کا معاملہ، گزشتہ تین سالوں کے دوران سکولوں کا بجٹ کہاں خرچ کیا گیا،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے سکول سربراہان سے تفصیلات مانگ لیں۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سکول سربراہان کو مالی سال دوہزار سولہ، سترہ اور اٹھارہ کا حساب دینا ہوگا۔ بجٹ کے حساب کیلئے تحصیل کی سطح پر 17 کمیٹیاں ڈپٹی ڈی ای اوز کی سربراہی میں تشکیل دی گئیں۔ مذکورہ کمیٹیاں 2 ہفتہ میں اپنی اپنی تحصیل میں موجود سکولوں سے نان سیلری بجٹ کا حساب لے کر محکمہ کو رپورٹ کریں گی۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا تھا کہ کمیٹیاں اس کام کو جلد از جلد حتمی شکل دیں تاکہ کرپٹ عناصرکا احتساب کیا جائے، نان سیلری بجٹ خورد برد کرنے والے سکول سربراہان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer