کرکٹ کلب ایسوسی ایشن کا ڈریسنگ روم استعمال کے قابل نہیں

کرکٹ کلب ایسوسی ایشن کا ڈریسنگ روم استعمال کے قابل نہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ندیم خالد: مصباح الحق لاہور کرکٹ کلب ایسوسی ایشن کے ڈریسنگ روم پر برہم،  ڈریسنگ روم کی ویڈیو لگا کر ٹویٹ کردی۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کرکٹ کلب ایسوسی ایشن کے ڈریسنگ روم پر برہم ہوگئے۔مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ  ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ ایل سی سی اے کے ڈریسنگ روم کی بجائے کسی سٹور روم کا منظر پیش کر رہا ہے جہاں ایک طرف ٹوٹا ہوا فرش اور دوسری طرف دیواریں پینٹ سے محروم ہیں، ڈریسنگ روم کے اندر سائیکل کھڑی ہے،جس پر سابق کپتان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سخت تنقید کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی فرسٹ کلاس میچ ایس این جی پی ایل اور لاہور وائیٹز کے درمیان ہورہے ہیں جس میں چھ ٹیسٹ کرکٹر بھی کھیل رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ فرسٹ کلاس کرکٹ کے لیے معیار کو بہتر کرنا ہوگا، آؤٹ فیلڈ اور پچ بھی کھلاڑیوں کیلئے اچھی نہیں، علاوہ ازیں انھوں نے ڈریسنگ روم کی خستہ حالی پر   پی سی بی سے نوٹس لینے کا مطالبہ بھی  کر دیا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔