الیکشن التوا ہوا تو بھرپور عوامی، جمہوری، پُرامن مزاحمت کا راستہ اختیار کریں گے، سراج الحق

 الیکشن التوا ہوا تو بھرپور عوامی، جمہوری، پُرامن مزاحمت کا راستہ اختیار کریں گے، سراج الحق
کیپشن: Siraj ul Haq, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی : امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ الیکشن میں التوا کی کوئی وجہ نہیں دیکھ رہے۔ 

 سراج الحق نے کہا کہ الیکشن التوا ہوا تو بھرپور عوامی، جمہوری، پُرامن مزاحمت کا راستہ اختیار کریں گے۔جماعت اسلامی مسلسل سڑکوں پر ہے اور عوام کے لیے حق مانگ رہی ہے۔ الیکشن سے قبل معیشت کی بہتری کی باتیں کرنے والے نوشتہ دیوار پڑھ چکے۔ الیکشن التوا کی باتیں کرنے والوں کو شکست نظر آ رہی ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں دو صوبوں کی نگران حکومتیں آئین سے بالاتر کام کررہی ہیں۔ بجلی، گیس، پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرنا بھی نگران حکومت کا مینڈیٹ نہیں۔ اداروں کی اسمگلنگ اور کرپشن کے خلاف کارروائی کو تحسین کی نظر سے دیکھتے ہیں۔ اداروں کی بقا اور عزت اسی میں ہے کہ وہ آئین کی پاسداری کریں۔