ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواز شریف کا شایانِ شان استقبال؛ شہباز شریف خود میدان میں آ گئے

نواز شریف کا شایانِ شان استقبال؛ شہباز شریف خود میدان میں آ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد: مسلم لیگ نون کے قائد سابق وزیر اعظم نواز شریف کی لندن سے پاکستان واپسی پر ان کےشایانِ شان استقبال کی تیاریوں کے لئے مسلم لیگ نون کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ خود میدان میں آ گئے۔
مسلم لیگ نون کے ذرائع کے مطابق پارٹی کے صدر شہباز شریف نے خود جلسوں میں متحرک ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور میں میاں شہباز شریف کو عوام کی نبض پر ہاتھ رکھ کر بات کرنے والے شعلہ بیان مقرر کی حیثیت سے پسند کیا جاتا ہے اور ان کی شخصیت کے مداحوں کا وسیع حلقہ لاہور سمیت ملک بھر میں موجود ہے۔
 کہا جا رہا ہے کہ مسلم لیگ نون کی جانب سے دوسرا جلسہ بادامی باغ میں 8اکتوبر کو شام 6بجے ڈگری کالج فارگرلز کے قریب سڑک پر ہوگا۔
یہ علاقہ سابق ایم پی اے غزالی سلیم بٹ کے حلقے میں واقع ہے۔
سابق وزیر اعظم شہباز شریف بھی جلسے میں خطاب کریں گے۔ مسلم لیگ نون کی سنیئر نائب صدر مریم نواز،حمزہ شہباز،پرویز رشید،مریم اورنگزیب،
ملک سیف کھوکھر،خواجہ عمران نزیر،علی پرویز ملک،شائستہ پرویز ملک  بھی شریک ہوں گے۔