نواز شریف سے اچانک ملاقات کے بعد شاہد خاقان عباسی کا بڑا بیان

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سابق وزیراعظم اور نواز شریف کے دکھ سکھ کے دیرینہ ساتھی رہنے والے سیاستدان شاہد خاقان عباسی نے آج لندن میں مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف کے ساتھ اَن شیڈولڈ ملاقات کرنے کے بعد میڈیا کے سامنے کہا ہے کہ میں اکیس اکتوبر کے استقبال کا قائل نہیں ہوں۔

شاہد خاقان عباسی جو مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر کے عہدہ پر بھی فائض ہیں گزشتہ کچھ عرصہ سے اپنی اختلافی رائے کے باعث مسلم لیگ نون کی فیصلہ سازی کے عمل سے الگ تھلگ رہ رہے ہیں۔ نواز شریف کے ساتھ آج منگل کے روز اچانک ملاقات کے بعد  میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں اکیس اکتوبر کی نواز شریف کی وطن واپسی کی مشاورت میں شامل نہیں تھا۔

شاہد خاقان عباسی نے دعویٰ کیا کہ ان کی آج میاں نواز شریف کے ساتھ اچانک ملاقات کا کوئی خاص ایجنڈا نہیں تھا، انہوں نے کہا، نواز شریف سے آج کی ملاقات پینتیس سالہ دوستی کے حوالے سے تھی۔  نواز شریف سےملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔
صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا، نواز شریف کی وطن واپسی پر مجھےتحفظات ہیں۔ نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے مجھے اختلاف نہیں ہے، اپنی رائے کا اظہار کیا۔

ایک سوال کے ضواب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میں کسی کا پیغام لے کر نہیں آیا ۔

قبل ازیں آج شاہد خاقان عباسی مسلم لیگ نون  کے قائد نواز شریف سے ملنے کے لئے اچانک ان کے صاحبزادے حسن نواز کے دفتر پہنچے اور میاں نواز شریف کے ساتھ ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا۔ ان کی نواز شریف کے ساتھ ملاقات کا اہتمام فوری طور پر کر دیا گیا۔

مسلم لیگ نون کے ذرائع کا کنا ہے کہ میاں نواز شریف کل رات تک شاہد خاقان عباسی کی لندن آمد سے متعلق لاعلم تھے۔