ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت جیل میں کرنے کا این او سی جاری

چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت جیل میں کرنے کا این او سی جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزارت قانون نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت جیل میں کرنے کا این او سی جاری کردیا۔

 اسلام آباد کی خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے وزارت قانون کو جیل ٹرائل کے حوالے سے خط لکھا تھا،وزارت قانون کا کہنا ہے کہ وزارت قانون کو چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفر کیس کے جیل ٹرائل پر کوئی اعتراض نہیں۔ 

جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے خط لکھا ہے کہ موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کی جوڈیشل کمپلیکس طلبی پر سکیورٹی رسک تو نہیں؟،جج نے وزارتِ قانون سے سوال کیا ہے کہ سائفر کیس کے جیل ٹرائل سے متعلق آپ کیا سمجھتے ہیں؟

 خط کے متن کے مطابق عدالت سائفر کیس کا ٹرائل اڈیالا جیل میں کرنے کا ارادہ رکھتی ہے،جج ابوالحسنات نے کہا کہ صورتحال دیکھتے ہوئے سائفر کیس کی سماعت کے لیے مناسب نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔