مذہب کےنام پرشر انگیزی پھیلانےوالےعناصرسےآہنی ہاتھوں سےنمٹنےکافیصلہ کرلیا گیا

مذہب کےنام پرشر انگیزی پھیلانےوالےعناصرسےآہنی ہاتھوں سےنمٹنےکافیصلہ کرلیا گیا
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود بٹ: پنجاب میں مذہب کےنام پرشر انگیزی پھیلانےوالےعناصرسےآہنی ہاتھوں سےنمٹنےکافیصلہ کرلیا گیا۔

 نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت امن و امان سےمتعلق اہم اجلاس ہوا،صوبے میں عوام کےجان و مال کے تحفظ کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ مذہب کےنام پرشر انگیزی پھیلانےوالےعناصرسےآہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔ایسے عناصر کی فنانسنگ روکنے کیلئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے،شرپسندوں کے سہولت کاروں کیخلاف بھی گھیرا تنگ کیا جائے گا۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ قانون شکن عناصر سے کسی قسم کی رعایت نہیں ہو گی ،محسن نقوی نے شرپسندوں ،جرائم پیشہ گینگز کیخلاف بھرپورکریک ڈاؤن کاحکم دیا ہے۔نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کسی بھی گروہ ،جتھے کوصوبے کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گا۔

میانوالی میں کنڈل چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے والے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا،اجلاس میں صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر،چیف سیکرٹری پنجاب کی شرکت،آئی جی پنجاب ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹری قانون کی شرکت،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ،سی سی پی او ،سیکرٹری پراسیکیوشن، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی سمیت دیگر افسران نے شرکت کی،پنجاب کے تمام آر پی اوز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔