عظمت مجید: اویسٹن انجکشن کیس میں محکمہ پرائمری ہیلتھ کیئر نے مزید 11 ڈرگ انسپکٹرز کو معطل کردیا جبکہ لاہور سے عزیز بھٹی ٹاون کے شیلوک انور کو معطل کیا گیا ہے۔
اویسٹن انجکشن کے کیس میں اب تک مجموعی طور پر 22 ڈرگ انسپکٹرز کو معطل کیا جا چکا ہے،لاہور سے عزیز بھٹی ٹاون کے شیلوک انور کو معطل کیا گیا ہے۔
وزیر آباد سے عمران خالد جبکہ منچن آباد سے عمران ظفر کو معطل کیا گیا ہے۔
چکوال ڈسٹرکٹ سے ظفر اقبال اور صبیح الرحمن کو معطل کیا گیا ہے۔
اٹک سے صدام حسین اور بہاولپور سے حماد حسن کو معطل کیا گیا ہے۔پاکپتن سے خلیق انور کو معطل کیا گیا۔
اب تک اویسٹن انجکشن کیس میں معطل ہونے والوں میں ڈرگ انسپکٹرز،ڈپٹی ڈرگ کںٹرولر اور ڈرگ کںٹرولر شامل ہیں اور تمام ڈرگ انسپکٹرز کو ڈسپلن اور اکاونٹیبیلٹی ایکٹ 206 کے تحت معطل کیا گیا ہے۔
اویسٹن انجکشن شوگر کے مرض میں مبتلا افراد کو آنکھوں کی تکلیف میں دیا جاتا ہے۔ گزشتہ دنوں بہت سے شوگر کے مریضوں کو یہ انجکشن دیئے جانے کے بعد ان کی بینائی شدید متاثر ہونے کے واقعات سامنے آئےتو تحقیقات سے پتہ چلا کہ اویسٹن انجکشن کی خراب کوالٹی کے انجکشن مختلف شہروں میں پھیلائے گئے تھے جن کو استعمال کرنے والے شوگر مریضوں کی بینائی متاثر ہوئی۔
اس صورتحال کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے خراب کوالٹی کے انجکشن مارکیٹ میں پھیلنے کے ذمہ دار تمام سرکاری اہلکاروں اوور انجکشن فروخت کرنے میں ملوث تمام افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دیا۔
اس کارروائی کے نتیجہ میں خراب انجکشن کی فروخت میں ملوث تمام مرکزی کردار گرفتار کئے جا چکے ہیں جبکہ 22 ڈرگ انسکٹروں اور دیگر افسروں کو معطل کر کے ان کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جا رہی ہے۔