(ویب ڈیسک) لاہورہائیکورٹ کےحکم پرمریم نوازکوپاسپورٹ واپس مل گیا۔مریم نوازکہتی ہیں پاسپورٹ اس کیس میں 3سال ضبط رہا، جو میرےخلا ف بناہی نہیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ جلسوں کے خوف سے فتنےنے تفتیش کے لیے3 ماہ حبسِ بےجا میں رکھا۔کوٹ لکھپت جیل کے ڈیتھ سیل میں رکھا گیا۔ ظلم اورانتقام پر مبنی سیاست کو مٹنا ہی تھا۔فتنےکاعبرت ناک انجام تعاقب میں ہے۔