(عابد چوہدری)لٹن روڑ میں رشوت لیکر میٹر لگوانے کی بجائے لیسکو میٹر انچارج کے ساتھی نے فائرنگ کر کے باپ بیٹے کو زخمی کر دیا،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا،ملزم گرفتار نہ ہو سکا۔
پولیس کے مطابق لٹن روڑمیں رشوت لیکر میٹر لگوانے کی بجائے لیسکو میٹر انچارج نے فائرنگ کروادی، فائرنگ کے باعث باپ بیٹا زخمی ہوئے،پولیس کے مطابق بل جمع کروا کر انچارج ارشد نے متاثرہ شہری سے چھ ہزار رشوت کا مطالبہ کیا اور رشوت لینے کے باوجود میٹرنہ لگوانے کا پوچھنے پر ارشد کے ساتھی نے فائرنگ کی۔
شفیع اللہ اور ذیشان کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا،پولیس نے لیسکو میٹر انچارج کے خلاف مقدمہ درج کر لیامگر ملزمان پولیس کی گرفت میں نہیں آ سکے۔