(ویب ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ خارج کردیا۔
تفصیلات کے مطابق عدالت عالیہ لاہور میں مونس الہٰی کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) میں درج منی لانڈرنگ مقدمہ کے اخراج کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ لاہور ہائیکورٹ نے لانڈرنگ مقدمے کے اخراج کے لیے مونس الہیٰ کی دائر درخواست منظور کرلی ۔
جسٹس اسجد جاوید گھرال نے مونس الہی کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنادیا ۔