ویب ڈیسک:پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف فنکار جوڑی اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار فرحان سعید کی ایک ساتھ گانا گاتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
عروہ حسین اور فرحان سعید کی خوبصورت ویڈیو میں اس جوڑے کو جہاز میں بیٹھے ایک دوسرے کے لیے گانا گاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔اس ویڈیو کے کمنٹ باکس میں صارفین کا خوش ہوتے ہوئے پوچھنا ہے کہ جو لوگ اس جوڑی میں علیحدگی کی خبریں پھیلا رہے تھے اس ویڈیو کے منظرِ عام پر آنے کے بعد وہ افراد کہاں ہیں؟
View this post on Instagram
دوسری جانب اگر اس ویڈیو کی حقیقت پر بات کی جائے تو یہ ویڈیو حال کی نہیں بلکہ کم از کم تین سال پرانی ہے۔یہ ویڈیو 2 جولائی 2019 کو یوٹیوب پر اپلوڈ کی گئی تھی۔
یاد رہے کہ اس جوڑی میں علیحدگی کی خبریں کافی عرصہ سے زیرگردش ہیں۔اس جوڑی کو عرصہ دراز سے ایک ساتھ دیکھا بھی نہیں گیا ہے، حال ہی میں ہونے والے نجی ٹی وی چینل کے ایوارڈز شو میں عروہ اور فرحان نے ایک دوسرے کے ساتھ پرفارمنس دینے کے بجائے شوبز انڈسٹری کے دوسرے فنکاروں کے ساتھ پرفارم کیا تھا۔