(ویب ڈیسک) زندگی میں اہم فیصلہ شادی کو تصور کیا جاتا ہے کیونکہ انسان نے اپنی ساری زندگی اپنے نئے ہمسفر کے ساتھ گزارنی ہوتی ہے، شادیوں میں رسم ورواج کو بھی خاص اہمیت حاصل ہے مگر جب بات پسند کی شادی کی آئے تو سب دلہن کو دیکھنے کیلئے بے تاب نظر آتے ہیں، سوشل میڈیا پر انوکھی شادی کی تصاویر وائرل ہوئی۔
تفصیلات کےمطابق آج کل نئے جوڑے اپنی شادی کے دن کو یاد گار بنانے کے لئے مختلف انداز اپناتے نظرآتے ہیں، بھارت میں تو کبھی دلہا ڈانس کررہا ہے تو کبھی دلہن، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی کچھ ویڈیوز میں یہ دیکھا گیا ہے کہ دلہا دلہن سرعام سڑک پر ڈانس کررہے ہیں، بھارت کے بعد اب انڈونیشیا میں بھی انوکھی شادی انجام پائی، اس عجیب و غریب شادی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں۔
انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے خیر الانعام نامی شخص نے چاول بنانے والے اپنےککر سے شادی کر لی،سوشل میٰڈیا صارفین تصاویر دیکھ کر ہکا بکا رہ گئے،دنیا بھر کی توجہ اس انوکھی شادی پر اس وقت مرکوز ہوئی جب اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونا شروع ہوئیں جن میں دیکھا گیا کہ خیر الانعام گلے میں ہار ڈالے تیار کھڑا ہے جب کہ اس کے ساتھ ہلکے سفید رنگ کا ککر بھی موجود ہے جس کے اوپر دلہن کی طرح سفید رنگ کا کپڑا ڈلا ہوا ہے۔
تصاویر خیر الانعام نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر شیئر کیں جس کے بعد وہ سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز پر وائرل ہو گئیں،تصاویر کے کیپشن میں دولہے نے لکھا کہ یہ نہ ہی زیادہ بات کرتا ہے اور اسے معلوم ہے کہ کھانا کیسے پکایا جاتا ہے، تمہارے بغیر میرے چاول نہیں پکتے۔