تعلیمی دنیا سے بڑی خبر، وزیراعلی پنجاب کا اہم فیصلہ

Usman Buzdar
کیپشن: CM Punjab
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرصدارت ہائرایجوکیشن سےمتعلق اجلاس، وزیراعلیٰ نے 15 نئی یونیورسٹیوں کے قیام پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ہائر ایجوکیشن سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ جس میں نئی یونیورسٹیوں کے قیام پر پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پرغور کیا گیا۔ صوبے میں سمارٹ یونیورسٹی کا کونسپٹ متعار ف کرانے سمیت کالج ٹیچر انٹرن کی مزید بھرتی کی اصولی منظوری دی گئی۔ 

وزیراعلیٰ نے کالج پرنسپل کی خالی اسامیاں جلد پرکرنے، تعلیمی بورڈ کے کنٹرولر اورسیکرٹریز کا میرٹ پرتقررکرنے کی بھی ہدایت کی۔ بریفنگ میں بتادیا گیا کہ ہائرایجوکیشن کے197 منصوبوں پر 15 ارب کی لاگت آئی جبکہ 88 نئےکالجزکے قیا م کیلئے 21 کالجز کی اراضی کا انتقال ہوچکا ہے۔