ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

5 ملزموں کی 15 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی؛ زندگی برباد کردی

5 accused rape with girl
کیپشن: rape girl
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بچے، بچیوں اورخواتین کے ساتھ زیادتی، ہراساں اورغیراخلاقی واقعات کی آئے دن خبریں سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں، اس سنگین صورت حال نے سکیورٹی اداروں پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے، پنجاب کے شہر بہاولنگر میں 15 سالہ لڑکی سے 5 افراد نے اجتماعی زیادتی کرتے چھوٹے بھائی کو قتل کرنے کی دھمکی دی۔

تفصیلات کےمطابق پاکستانی معاشرے میں آئے روز انسانوں کے روپ میں چھپے درندے  بچیوں اورخواتین کی آبروریزی کرنے کی تاک میں رہتے ہیں، حالات اس قدر نامساعد ہوچکے ہیں کہ خواتین کا گھروں میں رہنا بھی محفوظ نہیں رہا،پنجاب کے شہر بہاولنگر میں 15 سالڑکی کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق بہاولنگر میں چھوٹے بھائی کو قتل کرنے کی دھمکی دے کر 5 افراد نے مبینہ طور پر 15 سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے روایتی کارروائی کرتے متاثرہ لڑکی کا بیان ریکارڈ کیا، متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ ملزمان اسے اسلحے کے زور پر زیادتی کا نشانہ بناتے رہے اور بلیک میل کرکے بھی زیادتی کرتے رہے۔

زیادتی کا شکار ہونے والی متاثرہ لڑکی کا کہنا تھا کہ ملزمان اس کے چھوٹے بھائی کو قتل کرنے کی دھمکی بھی دیتے تھے، حاملہ ہونے پر ماں کو واقعے کا بتایا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی کی درخواست پر واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاہم ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہو سکے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز  لاہور کے  سروسز ہسپتال میں مریض کے ساتھ آنے والی خاتون کے ساتھ ڈاکٹر فتح اللہ کی جانب سے ہراساں کیا گیا،خاتون کی جانب سے بتایا گیا کہ ڈاکٹر فتح اللہ بچہ وارڈ سروسز ہسپتال میں ڈیوٹی سرانجام دیتا ہے، بقول خاتون کے وہ اپنے چھوٹے بھتیجے کو چیک کرانے آئی تو ڈاکٹر نے کہا کہ بچے کی تمام معلومات آپ کو مسیج پر بھیج دیتا ہوں۔

اس دوران جب ڈاکٹر کو میسج کیا تو اس کے تھوڑی دیر بعد ہی ڈاکٹر ہراساں کرنے لگا اور باہر کہیں کھانا کھانے پر جانے کے لیے اسرار کرنے لگا، اس سب معاملات پر جب ڈاکٹر کو منع کیا تو وہ بچے کو بہتر طریقے سے چیک نہ کرنے اور اس کو نقصان پہنچانے کی دھمکی دینے لگا۔
 
 
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer