ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسلم لیگ ن کا لاہور میں پہلاپاور شو

مسلم لیگ ن کا لاہور میں پہلاپاور شو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم) ن لیگ سڑکوں پرسیاسی طاقت کامظاہرہ، اپوزیشن لیڈرشہبازشریف کی گرفتاری کیخلاف لاہورمیں احتجاجی مظاہرہ، ن لیگ نےبارہ اکتوبر سےچاردسمبرتک ملک گیرجلسوں کااعلان بھی کیاہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری اور حکومتی انتقامی کارروائیوں کےخلاف مسلم لیگ ن کا آج سیاسی پاور شو کررہی ہے، حکومت مخالف تحریک کا ٹیمپل روڈ لیگی رہنماؤں کا جلسہ جاری ہے۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے جدید پنجاب کی بنیاد رکھی، نوازشریف اور شہبازشریف کی زندہ ترقی کے نشان موجود ہیں۔ جیلیں اور مقدمے ن لیگ کا راستہ نہیں روک سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے پاکستان کی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا، حکومت نے کوئی منصوبہ نہیں بنایا۔ نئے پاکستان میں ماؤں بہنوں کی عصمتیں محفوظ نہیں ہیں۔ ملک میں کچھ ہو وزیراعظم نتھیاگلی چلا جاتا ہے۔

اس موقع پر راناثناءاللہ کا کہنا تھا کہ لاہور جاگتا ہے تو پورا پنجاب جاگ جاتا ہے، ہم نوازشریف سے اظہاریکجہتی کیلئے اکٹھے ہوئے، ہم نے شہبازشریف سے اظہاریکجہتی کا پروگرام رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف پر بےبنیاد الزامات لگائے جارہے ہیں، شہباز شریف نے دن رات پنجاب کےعوام کی خدمت کی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کٹھ پتلی وزیراعظم عمران خان کا جانا ٹھہر گیا، وہ جھوٹے مقدمے پروپیگنڈا نااہلی چھپانے کیلئے کررہے ہیں، 10 سال سال بھی لگالیں تو کچھ ثابت نہیں کرسکتے۔ گرفتاری  سے پہلے 100 اب 1000 فیصد نوازشریف کے ساتھ ہوں۔

خواجہ سعد رفیق، رانا ثنااللہ، سردار ایاز صادق ، پرو یز ملک ، علی پرویز ملک ، خواجہ عمران نذیر، سیف الملوک کھوکھر، جاوید مرزا، مجتبیٰ شجاع الرحمان سمیت دیگر منتخب لیگی ارکان کی قیادت میں کارکن احتجاجی مظاہرے میں شریک ہوئے۔ 

پنجاب حکومت نے مسلم لیگ ن کو ٹیمپل روڈ پر احتجاجی مظاہرے کی اجازت دی تھی، احتجاج کے دوران فوج اور ملکی مفادات کے خلاف بات کرنا ممنوع قرار دیا گیا،قانون کے دائرے میں رہ کرسرگرمیوں کی ہدایت کی گئی،قانون شکنی کی صورت سخت تادیبی کارروائی ، گرفتاریوں اور مقدمات کی تنبیہ کی گئی۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے ملک گیر جلسوں کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ ن لیگ بارہ اکتوبر سے چار دسمبر تک جلسے اور مظاہرے کرے گی جبکہ نائب صدر ن لیگ مریم نوازسولہ اکتوبر کوگوجرانوالہ میں جلسہ کریں گی۔ رہنما ن لیگ کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکاکہناہےکہ سازشوں کا دورختم ہوگیا،6اکتوبرکےبعدسب کولگ پتہ جائےگا۔ارکان اسمبلی کوجلسےکی تیاریوں کا ٹاسک دےدیاگیا جبکہ لیگی رہنماراناثناءاللہ مریم نوازکی گرفتاری کاخدشہ بھی ظاہرکرچکے ہیں۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer