سٹی42:وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ نوازشریف سے سیاسی خطرہ نہیں، سابق وزیر اعظم کی باتوں سے مستقبل میں ملک کونقصان ہوگا۔ ن لیگ آج سازشی لیگ بن گئی ہے، نواز شریف کی تقاریر ملکی مفاد میں نہیں ہیں۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے کہا ہے کہ نوازشریف بھارت کی زبان بول رہے ہیں ، انہیں جندال سے خفیہ ملاقاتوں کا جواب دینا پڑیگا ، اداروں کے خلاف زہر اگلنے کی بجائے پی ٹی آئی پر بات کریں پورا جواب ملے گا، نون لیگ اب ایک سازشی جماعت بن چکی ہے۔
پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں نیوزکانفرنس کرتےہوئے کہا شہباز گل نے نواز شریف کو آڑے ہاتھوں لیا، بولے کہ نوازشریف جب پھنستے ہیں توان کو جمہوریت کا چیمپئن بننا یاد آجاتا ہے، انہیں جندال سے خفیہ ملاقاتوں کا جواب دینا ہوگا.
شہباز گل نے کہا کہ عدالتوں نےنواز شریف کو مجرم ڈکلیئر کر رکھا ہے، شہبازشریف نے 4 ہفتے میں ان کی واپسی کی ضمانت لی تھی، انہوں نے خود ہی ضمانت کی درخواستیں واپس لیں،شریف فیملی نے پروپیگنڈا کیا کہ حکومت نے ان کی ضمانتیں منسوخ کرا دیں، شہباز شریف کا آئرن مین کا امیج مریم نواز نے پیچھے ہٹا دیا.
وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کلبھوشن یادیو کی وجہ سے عاصم سلیم باجوہ نواز شریف کو چھبتے ہیں، نواز شریف اور ان کے ساتھیوں کی ہمت نہیں تھی کہ کلبھوشن کی گرفتاری کا اعتراف کرلیتے۔ ۔ نواز شریف نے مودی کی بھیجی ہوئی پگڑی پہن کر پیغام دیا کہ دونوں کی عزت سانجھی ہے، نواز شریف کو اپنے لوٹ مار کا جواب دینا ہو گا.