باغوں کا شہر گندگی کے ڈھیر میں تبدیل، بیماریاں پھیلنے کا خطری

باغوں کا شہر گندگی کے ڈھیر میں تبدیل، بیماریاں پھیلنے کا خطری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہر بھر سے(راو دلشاد،فاران یامین)  انتظامیہ کی نااہلی کے باعث باغوں کا شہر  لاہور گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا جس کے باعث بیماریاں پھیلنے کاخدشہ پیدا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق   انتظامیہ کی نااہلی کے باعث باغوں کا شہر گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا جس کے باعث بیماریاں پھیلنے کاخدشہ پیدا ہوگیا۔  اندرون شہر کی تمام گلیوں میں کوڑا کرکٹ جمع ہے،تھارٹن روڈ ،گوالمنڈی ،چیمبر لین روڈ، لنڈابازار، برانڈرتھ روڈ، ہال روڈ ،شادمان ،ایبٹ روڈ ،لکشمی چوک ،مال روڈ ،شمالی لاہور ،چا ئنہ سکیم ،شالامار باغ ، گڑھی شاہو ،انارکلی،مغلپورہ ،اسٹیشن ،راوی روڈ ،بادامی باغ ،شادباغ کے علاقے کچڑا کنڈی کا منظر پیش کر رہے ہیں۔

شہر کے مختلف علاقوں میں دس ہزار ٹن کوڑا کرکٹ سڑکوں پر موجود ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں پڑے ویسٹ کنٹینرز لفٹ نہ کئے جاسکے شہر میں موجود ساڑھے چار ہزار کنٹینرز گندگی اور تعفن پھیلانے لگے ہیں، کوڑا کرکٹ اٹھانے والی گاڑیاں کبھی کبھار کنٹینرز لفٹ کرتی ہیں۔

شہریوں کاکہنا ہے کہ شکایت کرنے پر کوئی شنوائی نہیں ہورہی، کوڑا کرکٹ کے باعث بیماریاں پھیلنے لگی ہیں۔انہوں نے دہائی دیتے ہوئے حکام سے فوری صفائی کرانے کا مطالبہ کیاہے۔

Shazia Bashir

Content Writer