( شہباز علی ) شہر قائد میں عالمی ون ڈے سیریز کا میلہ ختم ہونے کے بعد پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا میدان ہفتے کو لاہور میں سجے گا، دونوں ٹیمیں ٹی ٹو ئنٹی سیریز کے لئے لاہور پہنچ گئیں۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز کا میدان زندہ دلوں کے شہر لاہور میں سجے گا، دونوں ٹیمیں ہفتے کے روز پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں قذافی اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔ دونوں ٹیمیں ایک روز آرام کے بعد جمعہ کے روز قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی۔ دونوں ٹیموں کے کپتان ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کی تقریب میں شرکت کریں گے، جس کے بعد پریس کانفرنس بھی ہوگی۔
واضح رہے پاکستان اور سری لنکا کے مابین پانچ، سات اور نو اکتوبر کو تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جائیں گے۔