اکمل سومرو: ایف سی کالج تین روز کیلئے بند کر دیا گیا، پاکستان اور سری لنکا کے مابین کرکٹ میچ کے باعث کالج انتظامیہ نے طلباء کو چھٹیاں دے دیں۔
تفصیلات کے مطابق ایف سی کالج تین روز کیلئے بند کر دیا گیا ہے، ایف سی کالج 7 اکتوبر سے 9 اکتوبر تک بند رہے گا، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کرکٹ میچ کے باعث کالج بند کرنے کا اعلان کیا گیا۔
انتظامیہ نے کالج بند ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، کرکٹ میچ کے دوران ایف سی کالج میں بھی پارکنگ ایریا بنایا گیا ہے اور سکیورٹی وجوہات کہ بناء پر کالج میں تدریسی سرگرمیوں کو بند کیا گیا ہے۔
اس ضمن میں کالج کے تمام دفاتر بھی بند رہیں گے۔