منشیات کیس میں گرفتار رانا ثناءاللہ نے درخواست ضمانت واپس لے لی

 منشیات کیس میں گرفتار رانا ثناءاللہ نے درخواست ضمانت واپس لے لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(یاور ذوالفقار) لاہور ہائیکورٹ نے  منشیات سمگلنگ کے کیس میں گرفتار سابق صوبائی وزیر قانون اور مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید شہباز رضوی نے راناثناءاللہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی،دوران سماعت رانا ثناءاللہ کے وکیل اعظم نذیر تارڑ پیش ہوئے اور بتایا کہ ابھی ٹرائل کورٹ میں رانا ثناءاللہ کے حقائق منظر عام پر آنا باقی ہیں، اس بنیاد پر وہ درخواست ضمانت واپس لینا چاہتے ہیں، عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔

رانا ثناءاللہ کی جانب سے درخواست میں اے این ایف کے تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیا، درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ حکومت پر سخت تنقید کرتا رہا ہوں، جس بنا پر جھوٹا مقدمہ بنا دیا گیا، ایف آئی آر تاخیر سے درج کی گئی جو مقدمہ کو مشکوک ثابت کرتی ہے، ایف آئی آرمیں 21 کلو گرام ہیروئن لکھی گئی، بعد میں اس کا وزن 15 کلو گرام ظاہر کیا گیا۔

درخواستگزار کے وکیل نے نقطہ اٹھایا کہ رانا ثناءاللہ نے گرفتاری سے قبل گرفتاری کے خدشے کا اظہار کیا تھا، اب بے بنیاد مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا، منشیات سمگلنگ کے مقدمہ میں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔

Sughra Afzal

Content Writer