ایل ڈی اے کا نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کیلئے اراضی دینے سے انکار

ایل ڈی اے کا نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کیلئے اراضی دینے سے انکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) ایل ڈی اے کا نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کیلئے اراضی دینے سے انکار، محکمہ ہاؤسنگ نے ایل ڈی اے سٹی کی نوٹیفائیڈ اراضی میں سے 2 ہزار کنال زمین مانگی تھی۔

رنگ روڈ کے دونوں اطراف ایل ڈی اے سٹی کے لئے مختص موضع سدھڑ میں اراضی مانگی گئی تھی، صوبائی وزیر میاں محمود الرشید اور سیکرٹری ہاؤسنگ نسیم صادق نے موقع کا معائنہ بھی کیا تھا، ایل ڈی اے سٹی کی اراضی نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کو دینے میں قانونی مسائل کا سامنا تھا، اراضی کو ڈی نوٹیفائی کرنا اور قیمت وصول کرکے ہاؤسنگ کو دینے میں قانونی پیچیدگیوں کا سامنا تھا جس کی بنا پر اراضی دینے پر جواب ہی دے دیا گیا۔

ایل ڈی اے سٹی حکام منصوبے کی ایک مرلہ اراضی بھی ڈی نوٹیفائی کرنے کے حق میں نہ تھے، ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی فہد انیس کا کہنا ہے کہ جس مقصد کے لئے اراضی مختص کی گئی ہے اسی کے لئے استعمال ہوگی۔

محکمہ ہاؤسنگ نے ہربنس پورہ میں نیا پاکستان کی اراضی دیکھنا شروع کردی ہے، ذرائع کے مطابق وائس چئیرمین ایل ڈی اے اور ڈی جی نے متفقہ طور پر اراضی نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer