ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈاکٹروں پر بڑی پابندی لگ گئی

ڈاکٹروں پر بڑی پابندی لگ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوھدری: علاج معالجے کی فراہمی میں تعطل، محکمہ پرائمری ہیلتھ نے ہسپتالوں اور مراکز صحت میں دوران ڈیوٹی ڈاکٹرز اور عملے کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

محکمہ پرائئمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کی جانب سے تمام اضلاع کے سی ای اوز ہیلتھ ، ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہسپتالوں کے ایم ایس، دیہی اور بنیادی مراکز صحت اور ڈسپنسریز کے انچارج صاحبان کے نام مراسلہ ارسال کیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرز اور عملے کے دوران ڈیوٹی موبائل فون کے بے جا استعمال سے علاج معالجے کی فراہمی متاثر ہوتی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اس امر کا انکشاف محکمہ پرائمری ہیلتھ کی سرویلنس کے ذریعے ہوا ہے۔ مراسلے میں ہسپتالوں اور مراکز صحت کے سربراہان کو آگاہ کیا گیا ہے کہ دوران ڈیوٹی موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔ سی ای اوز ہیلتھ سمیت ایم ایس اور مراکز صحت کے انچارج صاحبان کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس حکم پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور اگر کوئی سٹاف ممبر خلاف ورزی کا مرتکب ہو تو اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Shazia Bashir

Content Writer