ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 بیوروکریسی نےٹیچر ڈے  کے حوالے سے نیامنصوبہ تیار کر لیا

 بیوروکریسی نےٹیچر ڈے  کے حوالے سے نیامنصوبہ تیار کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( جنید ریاض) حکومت مالی بحران کا شکارجبکہ بیوروکریسی کی شاہ خرچیاں بددستورجاری ہیں، سٹارٹیچرزڈے پر محکمہ سکول ایجوکیشن کا 35 لاکھ روپےتک خرچ کرنے کا منصوبہ کیا گیا،تقریب5 اکتوبرکوسکول کےہال کی بجائےاعوان اقبال میں منعقد کی جائےگی۔

تفصیلات کے مطابق مختلف اضلاع سے13سوٹیچنگ اورنان ٹیچنگ سٹاف تقریب میں شرکت کرے گا، تقریب میں اے سی اورہال کی بکنگ پر 6 لاکھ روپے خرچ آئے گا، اساتذہ کی کارکردگی پرانہیں10، 10 ہزارروپے بطورانعام دیا جائے گا، ریفریشمنٹ اورمنرل واٹرپر3 لاکھ روپے خرچ ہونگے، اساتذہ کا کہنا تھا کہ پہلےانہیں پیک امتحان کے پیپرچیک کرنے کے پیسے دیئے جائیں، پیف پارٹنرسکولوں کےواجبات جو4 ماہ سے نہیں ملے وہ دیئے جائیں،سٹار ٹیچرڈے سکول کے آڈیٹوریم میں کرانے سے لاکھوں روپے بچائے جاسکتے ہیں۔

دوسری جانب محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا تھا کہ تقریب انتہائی  سادگی سے منائی جارہی ہےاس پر 6 لاکھ سے زائد کا خرچ نہیں ہوگا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer