ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل ٹاؤن کے رہائشی لٹ گئے

فیصل ٹاؤن کے رہائشی لٹ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فخر امام) فیصل ٹاؤن کے رہائشی 14 لاکھ روپے کے مبینہ فراڈ کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے، 3 سال رقم کمیٹی کی صورت میں شکیل نامی شخص کو جمع کراتے رہے مگر اب رقم کی ادائیگی کے بجائے دھمکیاں مل رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فیصل ٹاؤن کے مکینوں کے ساتھ 14 لاکھ روپے کے فراڈ  کا واقعہ پیش آیا،  متاثرہ خاندانوں نے کل تقریباً 14 لاکھ روپیہ شکیل نامی شخص کو کمیٹی کی شکل میں دیا، مگر پیسے دینے کی باری آئی تو ملزم شکیل قادری ٹال مٹول اور دھمکیاں دے رہا ہے، متاثرین کا کہنا تھا کہ وہ غریب لوگ ہیں اور 3 سال کی محنت کی کمائی کے بعدیہ ساری رقم کمیٹی کے لیے اس شخص کو دی ، اب یہ شخص اپنے اثرروسوخ کا استعمال کر رہا ہے اور سرعام دھمکیاں دے رہا ہے ۔

 متاثرین نے لاہور پریس کلب کے باہر سڑک بلاک کر کے احتجاج کیا اور مبینہ فراڈ کرنے والے شکیل قادری کے خلاف نعرے بازی کی،ڈی ایس پی سبزہ زار کی جانب سے مکمل انصاف کی یقین دہانی کے بعد احتجاج ختم کر دیا گیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer