ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تبدیلی رنگ دکھانے لگی، پنجاب گورنر ہاؤس کے سامنے سے رکاوٹیں ختم

تبدیلی رنگ دکھانے لگی، پنجاب گورنر ہاؤس کے سامنے سے رکاوٹیں ختم
کیپشن: City42 - Punjab Governor House
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فخر امام)تبدیلی لاہور میں اپنا رنگ دکھانے لگی، چوہدری محمد سرور کی ہدایت پر گورنر ہاؤس کے سامنے سے بیرئیرز اور رکاوٹیں  ہٹا دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق تبدیلی کا آغاز لاہور سے کرنے کے وعدے کے بعد گورنر پنجاب کی جانب سےعملی اقدامات میں ایک اور اضافہ ہوگیا، گورنر ہاؤس کے مین گیٹ کے سامنے سے سالوں سے لگی تمام عارضی اور پختہ رکاوٹیں ہٹا دی گئیں۔

گورنر پنجاب کے حکم کے بعد گورنر ہاؤس انتظامیہ کی جانب سے مال روڈ مین گیٹ کے سامنے سے لفٹر کے ذریعے 18 پختہ اور تقریباَ 21 عارضی بیرئیرز ہٹا دیئے گئے ہیں۔ گورنر پنجاب کے مطابق اس اقدام کا مقصد گورنر ہاؤس اور عوام کے اعتماد کا رشتہ پیدا کرنا ہے۔

عوام کی جانب سے بھی اس اقدام کو مثبت طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق گورنرہاؤس مال روڈ کی دیوار کی جگہ جنگلہ لگانے کی منصوبہ بندی بھی کی جا رہی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer