ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سائفر کیس؛ چیئرمین  پی ٹی آئی نےضمانت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی

سائفر کیس؛ چیئرمین  پی ٹی آئی نےضمانت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )چیئرمین  پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے سائفر کیس میں ضمانت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

 سائفر کیس میں  چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے،چیئرمین پی ٹی آئی نے ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا نے سپریم کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کردی۔

 درخواست میں وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کیس چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سیاسی مقدمات کی کڑی ہے، سائفر اور فارن فنڈنگ مقدمات ایف آئی اے کی بدنیتی کو ظاہر کرتے ہیں،درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو مقدمے میں ضمانت پر رہا کیا جائے۔