پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے اپنے اوپر ہونے والے حملے کا الزام 3 لوگوں پر عائد کر دیا۔
پی ٹی آئی رہنما اسد عمر اور میاں اسلم اقبال نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔اس ویڈیو میں پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا کہ مجھے اور اسلم اقبال کو عمران خان نے بلایا اور کہا کہ میرے طرف سے یہ سٹیٹمنٹ جاری کرو، میرے پاس پہلے سے بھی کچھ انفارمیشن آرہی تھیں، تین لوگوں پر مجھے یقین ہے کہ انہوں نے مجھ پر حملہ کروایا ہے۔
Secretary General PTI @Asad_Umar’s exclusive message after assassination attempt on Imran Khan. 1/2 #عمران_خان_ہماری_ریڈ_لائن_ہے pic.twitter.com/a6TXu9hjXS
— PTI (@PTIofficial) November 3, 2022
اسد عمر نے ویڈیو میں کہا کہ عمران خان نے مجھے بتایا کہ مجھ پر حملے میں تین لوگ ملوث ہیں جن میں شہباز شریف، رانا ثنا اللّٰہ اور سینئر فوجی افسر شامل ہیں انہوں نے کہا کہ میرے پاس یہ انفارمیشن پہلے سے آرہی تھی جس کی بنیاد پر میں کہہ رہا ہوں کہ یہ قاتلانہ حملہ انہوں نے کروایا ہے، میرا مطالبہ یہ ہے کہ ان تینوں کو اپنے عہدے سے ہٹایا جائے اور اگر ان کو عہدے سے نہیں ہٹایا گیا تو پھر ملک گیر احتجاج ہو گا، کیونکہ میں پاکستان کو برے حالات کے ساتھ نہیں چلنے دے سکتا۔