(ویب ڈیسک)لانگ مارچ کے دوران چیئر مین تحریک انصاف عمران خان پر قاتلانہ حملے پر مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کا رد عمل بھی آگیا۔
اپنے ٹویٹر پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ عمران خان پر فائرنگ کی مذمت کرتی ہوں، عمران خان سمیت تمام زخمیوں کی صحت کے لیے اللّہ تعالی سے دعاگو ہوں۔
عمران خان پر فائرنگ کی مزمت کرتی ہوں اور ان سمیت تمام زخمیوں کی صحت کے لیے اللّہ تعالی سے دعاگو ہوں۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) November 3, 2022
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی مارچ میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ عمران خان،فیصل جاوید ،عمران اسماعیل سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے تھے۔