ویب ڈیسک: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کنٹینر کے قریب فائرنگ ہوئی ، جس کےنتیجے میں عمران خان سمیت 7 افراد زخمی ہوئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کے کنٹینر کے قریب فائرنگ کے واقعہ کا سخت نوٹس لیا گیا ہے۔ انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔ فائرنگ میں ملوث ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) November 3, 2022