ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لانگ مارچ، عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے سینئر رہنما گولی لگنے سے زخمی

لانگ مارچ، عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے سینئر رہنما گولی لگنے سے زخمی
کیپشن: Imran Khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کنٹینر کے قریب فائرنگ ہوئی ، جس کے بعد بھگڈر مچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق حقیقی آزادی مارچ کے وزیرآباد میں داخل ہوا تو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کنٹینر کے قریب فائرنگ ہوئی ،عمران خان ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوگئے۔سکیورٹی اہلکارہاتھوں میں اُٹھا کرعمران خان کو گاڑی تک لے گئے۔اس کے علاوہ مزیدپی ٹی آئی اراکین کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔زخمیوں میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا،  زخمیوں کو اسپتال پہنچا دیا گیا،فائرنگ کرنے والےملزم کوپولیس نے گرفتارکرلیا ۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-11-03/news-1667476404-8974.jpeg

 فائرنگ کے بعد بھگڈر مچ گئی، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان  محفوظ ہیں، واقعہ کے بعد عمران خان کو سخت حفاظتی حصار میں کنٹینر سے روانہ کردیا گیا۔

 آئی جی پنجاب فیصل شاہکا نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ،آئی جی پنجاب نے آر پی او گجرات سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ،آئی جی پنجاب  کی ڈی پی او گجرات کو فوری موقع پر پہنچنے کی ہدایت کردی ،آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ  واقعہ کی ہر پہلو سے انکوائری کی جائے ۔  فائرنگ کرنے والے ملزمان کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

 یا درہے لاہور سے چلنے والے عمران خان کے لانگ مارچ میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر