ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لئے اہم ترین خبر

Jeddah Airport
کیپشن: Jeddah Airport
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:جدہ ایئرپورٹ پر امیگریشن سسٹم بیٹھ گیا ، جس کے باعث مسافر کو جہاز سے نہ اترنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جدہ ایئرپورٹ کے شمالی ٹرمینل پر دوبارہ امیگریشن سسٹم بیٹھ گیا ، جس کے بعد ائیرپورٹ حکام نےامیگریشن نظام نہ ہونے پر گیٹ بندکرادئیے۔مسافرجدہ ائیرپورٹ سے باہر پارکنگ میں موجود ہے جبکہ غیر ملکی پروازوں سے آنیوالوں کو سسٹم فعال ہونے تک جہاز سے نہ اترنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پی آئی اے کی اسلام سے جدہ پروازپی کے741 کےمسافر تاحال جہازمیں موجود ہےجبکہ جدہ سےلاہور آنےوالی پی کے760 پرواز کیلئے 329 مسافر بک ہیں،ان 329مسافروں میں سے زیادہ ترائیرپورٹ بلڈنگ کے اندرنہیں پہنچ سکے، پی آئی اے کا کہنا ہے کہ امیگریشن سسٹم کی جزوی بحالی اور رش کےباعث پروازپر تاخیرمتوقع ہے۔