ویب ڈیسک:آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے خلاف اہم میچ سے کچھ گھنٹے قبل جنوبی افریقی بیٹر رائیلی روسو نے ٹوئٹ کی ہے۔
ٹوئٹر پر اپنےآفیشل اکاؤنٹ سے جاری بیان میں رائیلی روسو نے لکھا کہ ' آج کچھ اچھے اور پرانے دوستوں کے خلاف بڑی جنگ ہے جو کہ ایک حیرت انگیز تجربہ ثابت ہوگا'۔
افریقی بیٹر نے مداحوں سے میچ کے حوالے سے سوال بھی کیا اور پوچھا 'آج کے مقابلے میں جنوبی افریقا اور پاکستان میں سے کون فاتح قرار پائے گا؟'خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان آج اہم میچ سڈنی میں ہونے جارہا ہے، یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔
Big battle today against some good old friends it’s going to one amazing experience!!! Who’s going to WIN tonight?? ???????? or ???????? or are you voting for cricket ???? ??????
— Rilee Rossouw (@Rileerr) November 3, 2022
گروپ 2 کے پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو اس وقت جنوبی افریقا 5 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جب کہ پاکستان کے صرف 2 پوائنٹس ہیں اور قومی ٹیم پانچویں نمبر پر ہے۔