ویب ڈیسک: بی سی سی آئی کے سابق سربراہ سارو گنگولی نے کہا ہےکہ انہیں پوری امید ہے بھارتی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل کھیلے گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کی میٹنگ کے دوران گنگولی نے کہا انہیں لگتاہےکہ بھارت آرام سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرے گا، بھارت اس وقت گروپ 2 میں جنوبی افریقا کے پیچھے ہے، اس نے تین میں سے دو میچ جیت لیے ہیں اب اگلے میچز بنگلادیش اور زمبابوے سے ہیں۔سابق بی سی سی آئی سربراہ نے کہا کہ بھارتی ٹیم نے کوالٹی کرکٹ کھیلی ہے مگر جنوبی افریقا سے شکست نے انہیں سیمی فائنل کی ایک پیچیدہ صورتحال میں ڈالا ہوا ہے لیکن بھارتی ٹیم کی پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے امید ہےکہ ٹیم فائنل میں جائے گی۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ بھارت نے صرف ایک میچ ہارا ہے، ہر کھلاڑی اپنی بہترین کوشش کررہا ہے اس لیے مکمل پرامید ہےکہ بھارت فائنل کھیلے گا۔