ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیب کارروائی :مونس الہٰی اور اہلیہ کی جائیداد کا ریکارڈ طلب

Monas Ilahi
کیپشن: Monas Ilahi
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:مسلم لیگ ق کے رہنما اور وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے صاحبزادے چوہدری مونس الہٰی اور ان کی اہلیہ نیب لاہور کے ریڈار پر آگئے۔

قومی احتساب بیورو ( نیب) لاہور نے وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے مونس الہٰی اور ان کی اہلیہ کی جائیداد کا ریکارڈ طلب کرلیا۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب لاہور نے الحیات کمپنی کے سیکرٹری سے جائیدادوں کا ریکارڈ اور مونس الہیٰ اور ان کے خاندان کو ملنے والے منافع اور قرض کا ریکارڈ بھی طلب کیا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق چوہدری مونس الہٰی اور ان کی فیملی کی جائیدادوں کے ریکارڈ کی طلبی کے باوجود تاحال جمع نہیں کرایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عدالت نے گزشتہ ہفتے مونس الٰہی کی بیرون ملک جائیدادوں پر ٹیکس کیس کا تحریری حکم جاری کیا تھا، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل نے کیس کی فائل چیف جسٹس کو بھیج دی۔