(24 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں پٹرول کی قیمت کم ہے، قیمت میں مزید اضافہ کرنا پڑے گا ورنہ خسارہ بڑھ جائے گا۔ مہنگائی کو دیکھتے ہوئے ہم 120 ارب روپے کا پیکیج لیکر آ رہے ہیں جس سے 13 کروڑ لوگ مستفید ہوں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں کہا ہے کہ خوشی ہے تاریخ کا سب سے بڑا ویلفیئر پروگرام سامنے رکھ رہاہوں احساس پروگرام کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتاہوں جنہوں نے تین سال میں پورے پاکستان کا ڈیٹا مرتب کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ جب تک ڈیٹا نہیں تھا ہمارے لئے سبسڈی دینا آسان نہیں تھا پروگرام سے ملک کو فلاحی ریاست بنانے میں مدد فراہم کرےگا، کبھی بھی پاکستان کے معاشی حالات اتنے برے نہیں تھے جتنے ہمیں ملے حکومت ملی تو پاکستان کا خسارہ تاریخی تھا مشکل وقت میں مددکرنے پرسعودی عرب ، یواے ای اور چین کے شکرگزار ہیں ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا کیونکہ ہمارے پاس ڈالر نہیں تھے۔
کورونا بحران اور چیلنجز کا ذکر کرتے ہوئے ہم ایک سال ملک کو مستحکم کرتے رہے پھر کورونا آگیا گزشتہ 100سال میں اتنا بڑا بحران نہیں جتنا کورونا سے آیا کوروناکی وجہ سے پوری دنیا متاثر ہوئی ہے اس مشکل مرحلے سے نمٹنے کیلئے این سی اوسی کی ٹیم بنائی بھارت میں کورونا کی وجہ سے لوگ ہسپتالوں کے باہر پڑے تھے اگر ہم لاک ڈاؤن کرتے،معیشت کو بند کرتے تو معیشت تباہ ہوجاتی، پاکستان نے جو راستہ اپنایا اس میں بہت بڑی کنٹریبیوشن تھی نریندرمودی نے بھارت میں کرفیو لگایا تو ہم پر دباؤ ڈالا گیا کہ لاک ڈاؤن لگائیں مجھے فخر ہے کہ ہمیں کورونا سے بہتر طریقے سے نکلنے پردنیا میں پذیرائی ملی ڈبلیو ایچ او اور ورلڈ اکنامک فورم نے پاکستان کی تعریف کی کورونا کی وجہ سے ہندوستان کی معیشت منفی 7فیصد پرپہنچ گئی امریکا نے لاک ڈاؤن لگایا تو ان کی معیشت نیچے چلی گئی معیشت کو اٹھانے کیلئے امریکا نے 4ہزار ارب ڈالر خرچ کئے ہم نے اپنی معیشت کو ٹھیک کرنے کیلئے صرف8ارب ڈالر خرچ کئے ہم لاک ڈاؤن سے بچتے رہے،ہم سمارٹ لاک ڈاون کی طرف گئے