ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پہلی مسلم خاتون نیویارک سٹی کونسل کی رکن منتخب

First Muslim woman elected to New York City Council
کیپشن: First Muslim woman elected to New York City Council
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : پہلی مسلم خاتون شاہانہ نیو یارک سٹی کونسل کی رکن منتخب ہوگئی ہیں۔ بروکلین کے ڈسٹرکٹ 39سے  انتخابات میں حصہ لینے والی  بنگلہ دیشی امریکن شاہانہ حنیف  نے اپنے  سات  مدمقابل حریفوں کو   شکست دے کر میدان مارا ہے۔ وہ  نیویارک کی تاریخ میں  منتخب ہونے والی پہلی جنوبی ایشیائی یامسلم خاتون ہیں۔

 سابق پولیس افسر اور ڈیمو کریٹ ایرک ایڈمز نیویارک کے میئر منتخب ، دوسرے سیاہ فام امریکی مئیر نیویارک جنوری میں چارج سنبھالیں گے۔61 سالہ ڈیموکریٹ نے بروکلین میں اپنی جیت کی پارٹی کے موقع پر اپنے حامیوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہے وہ اپنی جیت کے لئے پرامید تھے۔ انہوں نے اپنے ری پبلکن حریف سلوا کو بھاری اکثریت سے شکست دی ہے۔

نیویارک کا میئر بننا اکثر امریکہ میں صدر کے بعد سب سے مشکل کام قرار دیا جاتا ہے۔آٹھ ملین سے زیادہ لوگوں کے میئر کے طور پر، وہ امریکہ کے سب سے بڑے میونسپل بجٹ اور اس کی سب سے بڑی پولیس فورس اور پبلک اسکول سسٹم کی نگرانی کریں گے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر