ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شادی سے انکار پر لڑکی کیساتھ دل سوز واقعہ

case of throwing acid on girl on marriage issue
کیپشن: girl marriage issue
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمالدین جمالی)شادی سے انکار کرنے پر لڑکی پر تیزاب پھینکنے کا معاملہ پر انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے گواہان کو بیانات پر جرح کیلئے طلب کر لیا۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے کیس پر سماعت کی، ملزمان کی جانب سے شیر گل ایڈووکیٹ پیش ہوئے, ملزمان کو جیل حکام نے عدالت کے روبرو پیش کیا، گواہان پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے مزید سماعت 5 نومبر تک ملتوی کر دی اور گواہان کو دوبارہ جرح کیلئے طلب کر لیا۔

ملزم احمد اور شاہ نواز کے خلاف تھانہ جوہر ٹاؤن میں مقدمہ درج ہوا، پراسیکیوٹر نے کہا ملزمان نے مریم نامی لڑکی پر تیزاب پھینکا جس سے اس کا چہرہ گردن اور ہاتھ جھلس گئے۔

ملزم محمد احمد مریم سے شادی کرنا چاہتے تھا لڑکی نے انکار کیا تو اس پر تیزاب پھینک دیا ملزم محمد احمد نے ساتھی ملزم کے ساتھ مل کر مریم پر تیزاب پھینکا اب تک سات گواہان کے بیانات قلمبند ہو چکے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer