ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے نوجوان سی ای اوز کی وزیر خارجہ سے اہم ملاقات

Shah Mehmood Qureshi
کیپشن: Shah Mehmood Qureshi
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی انٹرپرینیور آرگنا ئزیشن ، لاہور چیپٹر سے منسلک نوجوان کاروباری حضرات کے وفد سے ملاقات ۔

وفد پاکستان کے چند سرکردہ نوجوان سی ای اوز پر مشتمل تھا جس کی قیادت ان کے صدر محسن خواجہ کر رہے تھے. ایف ایم کنیکٹ اقدام کے تحت ہونیوالی اس ملاقات میں وزیر خارجہ نے نوجوان کاروباری حضرات کو پاکستان کے اقتصادی سفارت کاری وژن کے خدوخال سے آگاہ کیا .

وزیر خارجہ نے وزارتِ خارجہ کی جانب سے اقتصادی سفارت کاری کے حوالے سے اب تک اٹھائے گئے اہم اقدامات پر روشنی ڈالی. وزیر خارجہ نے پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے وزیر اعظم عمران خان کی وژن سے شرکاء وفد کو آگاہ کیا .

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کو بہتر اور مستحکم بنانے کیلئے نوجوان کاروباری حضرات کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے . وفد کے اراکین نے اقتصادی سفارت کاری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے، وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر