ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غیر حاضر ملازمین کی شامت آ گئی

Government office
کیپشن: Office file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعدیہ خان)متروکہ وقف املاک بورڈ کا غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت ایکشن کا فیصلہ ،چئیرمین متروکہ وقف املاک بورڈ عامر محمود نے ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات دے دیے۔

 تفصیلات کے مطابق ان ملازمین کا لاہور سے کرتار پور پروجیکٹس میں تبادلہ کیا گیا،نئے پروجیکٹ تعیناتی پر ملازمین نے چارج نہ لیا۔ٹیکنکل برانچ کے محمد آصف علی جاوید ،کمپیوٹر آپریٹرز محمد ادریس ،پاوئنٹ کمانڈر افتخار،سیکورٹی گارڈ عارف اعوان ،سب انجینئرغلام ہادی اکاؤنٹنٹ محمد وسیم ،سب  انجینئرخان محمد ،یو ڈی سی محمد عاصم عباس شامل ہیں۔ان ملازمین کو لاہور سے کرتار تعینات کیا گیا تھا۔

ملازمین نے ایک ماہ گزرنے کے باوجود نئی پوسٹنگ پر جوائننگ نہ دی،چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹر عامر احمد کے نوٹس کا جواب بھی جمع نہیں کروایا۔