ویب ڈیسک: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ورلڈ کپ ٹی 20 کا میچ نمیبیا سے جیتنے کے بعد ان کے ڈریسنگ روم میں پہنچ گئے اور انہیں کھلے دل سے اچھا کھیل کھیلنے پر خراج تحسین پیش کیا ۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اس ایکشن نے جہاں نمیبیا کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے دل جیت لئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے ویڈیو جاری ہوتے ہی وائرل ہوگئی دنیا بھر میں موجود کرکٹ کے پرستاروں نے اسے سراہا ۔
نمیبیا میچ تو ہار گیا لیکن نمیبیا کے اسسٹنٹ کوچ ایلبی مورکل نے بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ایلبی مورکل نے ٹوئٹ کے ذریعے پاکستانی ٹیم کا جیت کے بعد ان کے ڈریسنگ روم میں آکر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
Thank you @TheRealPCB for making some time to visit our change room. The @CricketNamibia1 guys really enjoyed playing against you. https://t.co/QQ9xywbmbj
— Albie Morkel (@albiemorkel) November 3, 2021