کم عمری میں اساتذہ بھرتی کیے جانے کا انکشاف

کم عمری میں اساتذہ بھرتی کیے جانے کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( جنید ریاض ) کم عمری میں سفارش پر نوکریاں حاصل کرنیوالے اساتذہ کا انکشاف، لاہور میں افسران اور سیاسی اثرو رسوخ سے 25 سے زائد اساتذہ نے کم عمری میں ملازمت حاصل کرلی۔ قانون کے مطابق 18 سال سے کم عمر کوئی بھی سرکاری نوکری حاصل کرنے کا اہل نہیں ہوتا۔

سرکاری اداروں میں سفارش پر بھرتیوں کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے۔ کم عمری میں سفارش پر سرکاری سکولوں میں نوکریاں حاصل کرنیوالےاساتذہ کا انکشاف ہوا ہے۔ کم عمری میں بھرتی ہونیوالے اساتذہ کا تعلق لاہور کی مختلف تحصیلوں سے ہے۔ قانون کے مطابق 18 سال سے کم عمر کوئی بھی شخص سرکاری نوکری حاصل کرنے کا اہل نہیں ہوتا۔ ذرائع کے مطابق لاہور میں افسران و سیاسی اثرو رسوخ سے 25 سے زائد اساتذہ نے کم عمری میں ملازمت حاصل کررکھی ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ اساتذہ کی بھرتی اور جوائننگ کے وقت عمر چودہ سے سترہ سال تھی۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ پرانی بھرتیاں تعلیم نہیں بلکہ سفارش کی بنیاد پر کی جاتی تھیں۔ دوسری جانب محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ کم عمری میں بھرتیوں کے حوالے سے معاملے پر انکوائری کی جارہی ہے۔