ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب تعلیمی اداروں کےمتعلق وفاق کی ہدایت پر عملدرآمد کیلئے تیار

پنجاب تعلیمی اداروں کےمتعلق وفاق کی ہدایت پر عملدرآمد کیلئے تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ریحان گل)  پاکستان میں سموگ اور کورونا کے بڑھتے وار، پنجاب حکومت نے  تعلیمی اداروں کے متعلق وفاق کی ہدایت پر عمل درآمد یقینی بنانے پر رضا مندی ظاہر کردی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت  قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا کا اجلاس ہوا، ملک میں کورونا کے کیسز بڑھنے پر وزیراعظم عمران خان نے تشویش کااظہار کیا، اجلاس میں سموگ اور کورونا کے  پیش نظر تعلیمی ادارے جلد بند کرنے پرغور کیا گیا،  وفاقی حکومت اس بات پر صوبوں کی رائے لے رہی ہے کہ اگر کسی ناگہانی صورتحال کے پیش نظر تعلیمی ادارے کچھ عرصہ کیلئے بند کرنا پڑے تو طلبا کیلئے متبادل بندوبست کیا ہوگا تاکہ ان کا کسی قسم کا تعلیمی حرج نہ ہو۔

علاوہ ازیں تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر فاقی حکومت نے بین الصوبائی وزراء تعلیم کانفرنس بھی  5 نومبر کو طلب کرلی،کانفرنس میں چاروں صوبوں کے وزراء تعلیم شرکت کریں گے۔اجلاس میں موسم سرما کی چھٹیاں دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کیا جائے گا،اجلاس میں آٹھویں کے بورڈ کے امتحانات لینے یا نہ لینے کا فیصلہ بھی ہوگا۔

واضح رہےکہ پاکستان میں کورونا وائر س کے حملوں میں پھر تیزی آگئی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 27 ہزار 984 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 1 ہزار167 میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد ملک بھر میں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 36 ہزار260  ہوگئی، سندھ 1 لاکھ 46 ہزار 774 کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے، پنجاب میں 1 لاکھ 4 ہزار894، خیبرپختونخوا میں 39 ہزار749، اسلام آباد میں 20 ہزار 243 اور بلوچستان میں 15 ہزار 954 تعداد ہوگئی، کورونااب تک 6 ہزار 849 افراد کی زندگیاں نگل چکا۔

Sughra Afzal

Content Writer