پی سی بی کی بابر اعظم کو پیش کش

پی سی بی کی بابر اعظم کو پیش کش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہباز علی : اظہر علی کی جگہ نئے ٹیسٹ کپتان کی تعیناتی بورڈ کے اعلیٰ عہدیدار کی بابر اعظم سے ملاقات ، بلے باز کو تینوں فارمیٹ میں قیادت کی پیش کش کردی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اظہر علی کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے ہٹانے کا حتمی فیصلہ کرلیا ،ذرائع کے مطابق اظہرعلی کی جگہ بابر اعظم ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کے مضبوط امیدوارہیں،بورڈکے اعلی عہدیدار کی راولپنڈی میں بابر اعظم سے ملاقات کی بورڈ آفیشلز نے بابر اعظم کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کی پیش کش کردی ۔ بابر اعظم نے ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کے معاملے پر سوچنے کا وقت مانگ لیا ہے۔

بابر اعظم آئندہ دو تین روزمیں بورڈ حکام کو جواب دیں گے ۔ اس سلسلے میں بابر اعظم کی اپنے قریبی رفقا سے مشاورت جاری ہے ۔ ذرائع کے مطابق بابر اعظم کے ٹیسٹ قیادت سنبھالنے پر محمد رضوان تینوں فارمیٹ میں نائب کپتان ہوں گےدوسری طرف ٹیسٹ کپتان اظہر علی آئندہ ہفتے بورڈ حکام سے ملاقات کریں گے ۔

دوسری جانب نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے باولنگ کوچ محمد زاہد  نے کنیئرڈ کالج کرکٹ اکیڈمی کادورہ کیا ۔ قومی خواتین کرکٹر ز نے  کنیئرڈ کالج میں نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے باولنگ کوچ محمد زاہد سے ملاقات کی ۔
 
‏ قومی ویمن کرکٹرز عالیہ ریاض ، نتالیہ پرویز ، ارم جاوید اور سدرا مین ،انعم امین ، غلام فاطمہ اور کائنات حفیظ نے محمد زاہد سے ملاقات کی اور ان سے کھیل کے حوالے سے ٹپس لیں ۔ محمد زاہد نےکنئیرڈ کالج کی جونئیر کرکٹرز کو بھی ٹپس دیں۔انہوں نے خواتین کرکٹرز کو جدید تقاضوں کے مطابق کھیلنے کی ہدایت کی ۔ محمد زاہد کا کہنا تھا کہ پاکستانی خواتین کرکٹرز دنیا میں شناخت بنا رہی ہیں جو کہ خوشی کی بات ہے۔ 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer