مولانا کا آزادی مارچ، شہباز شریف نے اہم اجلاس طلب کرلیا

مولانا کا آزادی مارچ، شہباز شریف نے اہم اجلاس طلب کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( طاہر جمیل ) مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ اور آئندہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے صدرمسلم لیگ (ن) میاں شہباز شریف نے اہم اجلاس اپنی رہشگاہ پر طلب کر لیا، سیکرٹری جنرل مسلم لیگ (ن) احسن اقبال، خواجہ آصف سمیت دیگر سینئر رہنماؤں سے مشاورت ہوگی۔

مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے حوالے سے جہاں مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہبازشریف نے احتجاجی جلسہ میں شرکت کے بعد واپس لاہور آگئے وہیں مسلم لیگ (ن) کی اہم قیادت بھی اس کے بعد آزادی مارچ میں شریک نہ رہی۔ آزادی مارچ کے بعد ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ کیا سیاسی حکمت عملی ہونی چاہئے؟ اس حوالے سے میاں شہبازشریف نے اپنی رہائشگاہ ماڈل ٹاؤن میں کل اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔

اجلاس میں میاں شہبازشریف مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماؤں سے آئندہ کی سیاسی صورتحال اور مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں جو اعلانات ہوئے اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) کی حکمت عملی پر مشاورت کریں گے جبکہ قائد مسلم لیگ (ن) میاں نوازشریف کی پارٹی کے لئے ہدایات کے حوالے سے بھی لیگی رہنماؤں کو آگاہ کریں گے۔

ماڈل ٹاؤن میں ہونے والے اجلاس میں سیکرٹری جنرل مسلم لیگ (ن) احسن اقبال، سینئر رہنما خواجہ آصف، صدر مسلم لیگ (ن) لاہور پرویزملک، رانا تنویر، شاہ محمد شاہ، عبدالقادر بلوچ، انجئنیر امیر مقام، عطااللہ تارڑ سمیت دیگر رہنما شریک ہوں گے۔